7 اپریل 2017 - 14:02
زرداری کی ہندوستان پر کڑی نکتہ چینی

پاکستان کے سابق صدر اور پپیلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ مبینہ زیادتیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جعفرآباد میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہورہی ہے اور ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ گاؤکشی کے نام پر زیادتی کی جارہی ہے۔آصف علی زرداری نے ہندوستان کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی ہمارا پانی بند نہیں کرسکتا تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پانی کے متبادل راستوں اور منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں انھیں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ پانی بند نہیں کرسکتے کیونکہ ہم نے اور بہت سے راستے ڈھونڈ لیے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے حکمران جماعت مسلم لیگ نون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پر کچھ لوگ غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو معلوم نہیں کہ پاک -
چین اقتصادی راہداری پاکستان کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پورے ملک کے لیےہے اور اس پاکستان مضبوط ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بلوچستان کی ترقی کا سنہری موقع ہے اور صوبے کے عوام کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔

.......

/169